ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پتور: بس اور کار کے درمیان ٹکر : ایک لڑکا ہلاک چارشدید زخمی  

پتور: بس اور کار کے درمیان ٹکر : ایک لڑکا ہلاک چارشدید زخمی  

Mon, 13 Feb 2023 20:11:16    S.O. News Service

پتور:13؍فروری(ایس اؤ نیوز)کےایس آرٹی سی بس اور کار کے درمیان ہوئے تصادم کے نتیجےمیں ایک چودہ سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا جبکہ چار لوگ شدید زخمی ہوگئے، حادثہ اُپیننگڈی ۔ سبرامنیا شاہراہ کے مردھال، بھرانتی کٹے پر پیر کو پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کار مردھال سے سبرامنیا کی طرف جارہی تھی جبکہ سرکاری بس دھرمستھل سے سبرامنیا کی طرف روانہ تھی، آئیتورگرام پنچایت کے قریب دونوں سواریاں ٹکرا گئیں۔ابتدائی اطلاعات کےمطابق کاربنگلور کی ہے۔ زخمیوں کوسرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج  کے بعد پتور اسپتال روانہ کیاگیا ہے۔ 


Share: